ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیم انگلیڈ کو سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے شکست دے کر پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔
نیوزی لینڈ اتوار سات نومبر کو ہونے والے فائنل مقابلے میں پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ہونے والے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم کے ساتھ مدمقابل ہو گی۔
نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی جو فیصلہ درست ثابت ہوا۔
پہلے بلے بازی کرتے ہوئے انگلیڈ ٹیم نے معین علی کی برق رفتار ففٹی کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر کی جانب سے ڈیوڈ ملان کا کیچ چھوڑنا مہنگا ثابت ہوا اور ملان نے انگلینڈ کے ٹوٹل میں 41 رنز جوڑ دیے۔
انگلینڈ کے ٹارگٹ کے تعقب میں کیویز کپتان اور اوپنر بلے باز دونوں ہی جلد آوٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔
ڈیریل میچل اور ڈیون کنوے کی شراکت داری نے نیوزی لینڈ کی پوزیشن مستحکم کر دی۔ میچل نے 73 رنز جب کہ کنوے نے 46 رنز کی باری کھیلی۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
جیمز نیشم جب کھیلنے آئے تو انہوں نے وہی کردار ادا کیا جو پاکستان کے لیے آصف علی اور جنوبی آفریقہ کے لیے ڈیوڈ ملر نے ادا کیا۔
انہوں نے صرف 11 گیندوں پر 3 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 27 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ نے ایک اوور قبل ہی 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر کے فائنل میں جگہ حاصل کر لی۔2019 ورلڈکپ کے بعد ایک بار پھر دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا جس پر ٹوئٹر پر مختلف تبصرے ہوتے رہے۔
ایک صارف نے تو میچ پر لکھا کہ پاکستان اور بھارت تو ویسے ہی بدنام ہیں اصل مزہ تو انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا آتا ہے۔
Pakistan or India to esy badnam hai asal maza to Eng vs Nz ka ata hai
— Lateefo Ki Duniya (@LateefoKiduniya) November 10, 2021
نیوزی لینڈ کی جیت پر ایک صارف نے لکھا مبارک ہو! پاکستان نے نیوزی لینڈ کو بھی بدلہ لینا سکھا دیا۔
Eng Vs NZ
— (@_Human_Being01) November 10, 2021
Congratulations New Zealand
Pakistan nay NZ ko b Badla laina sikha diyaaaa hai #ENGvsNZ pic.twitter.com/SmIHJc4J3K
2019 کے ورلڈکپ فائنل میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو سُپر اوور میں زیادہ باونڈریز کی بنیاد پر شکست دی تھی۔انگلینڈ کی ٹیم اس ورلڈ کپ کی فیورٹ تھی مگر نیوزی لینڈ نے اسے شکست دے دی اس پر میاں فراز نے پاکستان آسٹریلیا مقابلے میں مشہور ہونے والی میم شئیر کی۔
England right now
— MIAN FARAZ (@MIANFARAZ98) November 10, 2021
"Eng vs NZ" pic.twitter.com/hNl977p6sq
توبہ نامی صارف نے لکھا کہ ورلڈکپ کا نام تبدیل کر کے بدلہ پور کر دو۔ جسے دیکھوں پرانے بدلے پورے کر رہا ہے۔
World cup ka nam change kr k badlapur rkh do jsy dekho purany badly ly rha hyy Eng vs NZ #PAKvAUS #SemiFinals
— Tooba kibria (@ToobaKibria) November 10, 2021