تاریخ بدین کا انڑ کوٹ جہاں سمہ سلطنت کی بنیاد پڑی اس قلعے سے تھوڑی ہی دوری پر جنوب میں ’ماڑی وسایو‘ کے آثار بھی ہوا کرتے تھے، جن کے بارے میں گمان غالب ہے کہ شاید یہ آثار سندھ پر عربوں کے حملے کے وقت راجہ داہر کا ساتھ چھوڑ کر محمد بن قاسم سے جا ملنے والے موکہ بن بسایہ کے شہر کے ہوں۔