صرف ایک عامر خان ہی نہیں اس فہرست میں کئی نام شامل ہیں یعنی بالی وڈ میں بنتے بگڑتے رشتوں کا اچانک ٹوٹ جانا کوئی انہونی نہیں۔ یہ کہنا بے جا نہ ہو گا کہ حالیہ برسوں میں طلاق اور الگ ہونے کی ریت بالی وڈ میں غیر معمولی طور پر دیکھی گئی۔
1990 کی کامیاب فلم ’دل‘ کے ہدایت کار اندرا کمار کہتے ہیں کہ ’فلم کی کامیابی اداکار کے نہیں، ایک ڈائریکٹر کے ہاتھ میں ہوتی ہے۔۔ اگر ’دل‘ کامیاب نہ ہوتی تو عامر اور میرا کیریئر نہ ہوتا۔‘