سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر کو ’سو سال کی عمر میں سو میل فی گھنٹہ‘ کی رفتار سے بولنگ کروانے والے بولر کی تلاش ہے۔
دنیا کے تیز ترین بولر بولر شعیب اختر کو ایک ایسے بولر کی تلاش ہے جو ’سو سال کی عمر میں سو میل فی گھنٹہ‘ کی رفتار سے بولنگ کرواتے ہیں۔
شعیب اختر نے انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر ایک عمر رسیدہ بولر کی ویڈیو شیئر کی ہے، جس کے ساتھ انہوں نے لکھا: ’ارے واہ۔ سو سال کی عمر میں سو میل فی گھنٹہ۔ کوئی انہیں ڈھونڈ کر لائے، مجھے ان سے مل کر بہت اچھا لگے گا۔‘
Aray wah.
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) April 10, 2023
100 mph at 100
I'd love to meet him. Dhoond k layen koi. pic.twitter.com/pr5Tjgg0rd
شعیب اختر نے جو ویڈیو شیئر کی ہے اس سے یہ واضح نہیں کہ ویڈیو میں بولنگ کروانے والے شخص کا تعلق پاکستان کے کس علاقے سے ہے۔
سوشل میڈیا صارفین بھی اس بزرگ بولر کے انداز کو سراہا اور ساتھ ہی انہیں تلاش کرنے کی کوششیں بھی شروع کر دیں۔
ٹوئٹر صارف کلیم بھٹی نے تحریر کیا: ’واہ، ان کا رن اپ مائیکل ہولڈنگ جیسا اور ایکشن شعیب اختر جیسا ہے۔ بہت اعلیٰ امتزاج۔‘
Wow his run up is Micheal holding ۔۔and action is Shoaib Akhtar wonderful combo https://t.co/NJQODlMLxD
— Kaleem Bhatti Talks (@BhattiTalks) April 10, 2023
سلطان میر نامی ٹوئٹر صارف بھی بولر کو تلاش کرنے میں مدد کی اپیل کرتے نظر آئے۔ انہوں نے لکھا: ’ان کو ڈھونڈنے میں مدد کیجیے گا۔‘
Is ko dhondnay ma help kijiye gaa https://t.co/UtM8Dc6MGc
— Sultan Mir (@SultanM38058219) April 10, 2023
سابق پاکستانی بلے باز سعید انور کے نام سے بنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی جانب سے شعیب اختر کو مخاطب کر کے لکھا گیا: ’آپ جیسا رن اپ اور آپ ہی کی طرح بازو بلند کر کے بولنگ ایکشن۔ بالکل ویسا جیسا آپ نے 1999 کے ورلڈ کپ میں کیا تھا۔‘
— ROUMAN (@ROUMAN5887) April 10, 2023
ٹوئٹر صارف عامر خان سواتی نے ازراہ مذاق لکھا: ’پاکستان سپر لیگ 2040 میں شعیب اختر کا مستقبل۔‘
Future of Shoaib in PSL 2040 https://t.co/dDbzCfSsgB
— Amir khan swati (@amiRkhans0) April 10, 2023
جلال خان نامی ٹوئٹر صارف کو بزرگ بولر کے انداز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کی جھلک نظر آئی جس پر انہوں نے لکھا: ’عمران خان کا بولنگ سٹائل۔‘
Imran Khan Blowing Style
— (@DrKHAN456) April 10, 2023