امریکی شہر بالٹی مور میں فائرنگ سے دو اموات، 28 زخمی

پولیس کے مطابق ایک مشتبہ شخص کی شناخت اور فائرنگ کے محرکات کا تعین کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

دو جولائی، 2023 کو بالٹی مور کا وہ مقام جہاں پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا (بالٹی مور پولیس/ٹوئٹر/روئٹرز)

امریکی پولیس نےکہا ہے کہ میری لینڈ ریاست کے شہر بالٹی مور میں اتوار کی صبح سر عام فائرنگ میں کم از کم دو افراد جان سے گئے جبکہ 28 زخمی ہو گئے۔

قائم مقام پولیس کمشنر رچ ورلی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پولیس کو ساڑھے 12 بجے شہر کے علاقے بروکلین میں فائرنگ کے بارے میں متعدد ٹیلی فون کالیں موصول ہوئیں۔

ورلی نے کہا ’افسروں کی آمد پر ہم نے متعدد متاثرین کو دیکھا جو گولی لگنے سے زخمی ہوئے تھے۔‘

انہوں نے کہا کہ جائے وقوعہ پر ایک خاتون مردہ پائی گئیں۔ فائرنگ سے زخمی ہونے نو لوگوں کو علاقے کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

کمشنر نے مزید کہا کہ 20 دیگر زخمی خود ہسپتالوں میں گئے۔ انہوں نے بتایا کہ فائرنگ میں جان سے جانے والا دوسرے شخص بھی بالغ ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ورلی نے کہا کہ حکام ایک مشتبہ شخص کی شناخت اور فائرنگ کے محرکات کا تعین کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

بالٹی مور کے میئر برینڈن سکاٹ نے پریس کانفرنس میں کہا ’یہ ایک قطعی سانحہ ہے جو نہیں ہونا چاہیے تھا۔‘

سکاٹ نے کہا ’یہ واقعہ ایک بار پھر ہماری سڑکوں پر غیر قانونی اسلحے کے زیادہ پھیلاؤ کے اثرات اور اس سے نمٹنے اور جن لوگوں کے پاس یہ اسلحہ نہیں ہونا چاہیے کہ ان پر ہاتھ ڈالنے کی صلاحیت کی ضرورت کو نمایاں کرتا ہے۔‘

انہوں نے کہا ’ہم اس وقت تک نہیں رکیں گے جب تک ہم ان بزدلوں کو ڈھونڈ نہیں لیتے جنہوں نے متعدد لوگوں کو گولی مارنے کا فیصلہ کیا جس سے دو لوگوں کی جانیں گئیں۔‘

گن وائلنس آرکائیو کے مطابق امریکی شہریوں کے پاس بڑی تعداد میں ہتھیار ہیں اور دوسرے ترقی یافتہ ملکوں کے مقابلے میں امریکہ میں فائرنگ سے ہونے والی اموات سب سے زیادہ ہیں۔ 2022 میں فائرنگ کے نتیجے میں 20 ہزار 200 لوگ جان سے گئے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ