سعودی عرب: پاکستانی مزدور کی طبی مدد کے لیے ایئر ایمبولینس فراہم

پاکستانی مزدور کے ساتھیوں نے ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ کو فون کیا تو سڑکوں پر رش کے باعث ایمبولینس نہیں پہنچ پائی تاہم اس کے بجائے ہیلی کاپٹر کی صورت میں ایئر ایمبولنس کو بھیج دیا گیا۔

سعودی عرب کے شہر جدہ میں ایئر ایمبولینس پاکستانی مزدور کو طبی مدد فراہم کرنے کے لیے پہنچ رہی ہے (@LifeSaudiArabia)

سعودی عرب میں ایک پاکستانی مزدور زیر تعمیر عمارت سے کام کے دوران 12 میٹر کی بلندی سے گر گیا جس کو طبی مدد فراہم کرنے کے لیے ایئر ایمبولینس فراہم کی گئی۔

پاکستانی مزدور کے ساتھیوں نے ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ کو فون کیا تو سڑکوں پر رش کے باعث ایمبولینس نہیں پہنچ پائی تاہم اس کے بجائے ہیلی کاپٹر کی صورت میں ایئر ایمبولنس کو بھیج دیا گیا۔

ہنگامی مدد فراہم کرنے والے عملے نے 15 منٹ کے دوران زخمی پاکستانی کو کنگ فہد ہسپتال منتقل کردیا۔

اس ریسکیو آپریشن کی ایک یمنی باشندے نہ صرف ویڈیو بنائی بلکہ ساتھ ساتھ سعودی عرب کی شاندار سروس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دلچسپ تبصرہ بھی کیا۔

یمنی باشندہ ویڈیو کے پس منظر میں بول رہا ہے کہ ’وہ 12 میٹر کی بلندی سے گرا اور بھیڑ کی وجہ سے ایئر ایمبولینس کو بلایا گیا اور اس نے 15 منٹ میں پہنچ کر اس کی جان بچائی۔‘

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے صارفین نے اس ویڈیو اور اس میں کیے گئے تبصرے پر بڑے پیمانے پر کمنٹس کیے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ویڈیو میں یمنی باشندے نے مزید تبصرے میں کہا کہ ’اللہ اس کام کا نگہبان ہے۔ اللہ ساری انسانیت کا بادشاہ ہے۔ اللہ سعودی عرب کے حکمرانوں، اس کے لوگوں اور اس کی فوج کا ہے۔ خدا اس حیرت انگیز وفاداری کے ساتھ ہے۔ یمنی نے مزید کہا صرف 15 منٹ میں یہ ہیلی کاپٹر یہاں پہنچ گیا۔‘

یمنی شہری نے کہا کہ ’ہمارا ایک پاکستانی ساتھی صرف 12 میٹر کی بلندی سے گرا اور وہ سعودی شہری نہیں، شہزادہ نہیں، وزیر نہیں، اہلکار نہیں، تاجر نہیں، پاکستانی رہائشی ہے۔ حادثہ کے بعد ہم نے ایمبولینس کو اطلاع دی اور جدہ میں الحرمین روڈ پر رش کی وجہ سے اس پاکستانی مزدور کو نکالنے اور لے جانے کے لیے ایک ایئر ایمبولینس بھیج دی گئی۔ اس پاکستانی کو بذریعہ ہیلی کاپٹر کنگ فہد ہسپتال منتقل کردیا گیا۔‘

یمنی کمنٹیٹر نے مزید کہا ’حضرات مجھے اس وفاداری کے بارے میں بات کرنے دیں۔ مجھے کوئی یورپی ملک یا پڑوسی ملکوں میں سے کوئی ملک بتائیں جو 15 منٹ سے بھی کم وقت میں ایک پاکستانی مزدور کی مدد کے لیے ایئر ایمبولینس بھیج دے۔ اسے انسانیت سے ہمدردی اور وفاداری کہتے ہیں۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی صحت