پولینڈ: شاپنگ سٹور بند ہونے تک ڈمی بن کے چوری کرنے والا گرفتار

سی سی ٹی وی میں ایک 22 سالہ نوجوان سٹور کی کھڑکی میں ایک بیگ تھامے ساکن کھڑے دکھائی دے رہے ہیں۔ پولش پولیس کا کہنا ہے کہ جب مذکورہ شخص ونڈو میں کھڑے تھے تو عملے اور خریداروں کو کچھ بھی خلاف معمول نظر نہیں آیا۔

شاپنگ سینٹر بند ہونے کے بعد ڈمی بنے ہوئے شخص نے زیورات کے سٹینڈ سے چوری کی (وارسا ڈسٹرکٹ پولیس، سکرین گریب)

 

پولینڈ کے دارالحکومت وارسا کی پولیس نے کہا ہے کہ مقامی شاپنگ سینٹر بند ہونے کے بعد وہاں سے چوری کرنے پر ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مذکورہ شخص نے چوری سے پہلے ایک دکان کی ونڈو باہر کھڑے ہو کر خود کو وہ ڈمی ظاہر کیا جو ملبوسات کی نمائش کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔

سی سی ٹی وی میں ایک 22 سالہ نوجوان سٹور کی کھڑکی میں ایک بیگ تھامے ساکن کھڑے دکھائی دے رہے ہیں۔

پولش پولیس کا کہنا ہے کہ جب مذکورہ شخص ونڈو میں کھڑے تھے تو عملے اور خریداروں کو کچھ بھی خلاف معمول نظر نہیں آیا۔

پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ ’22 سالہ نوجوان جن کے ہاتھ میں بیگ تھا خود کو ڈمی ظاہر کرتے ہوئے دکان کی کھڑکی کے سامنے بے حس و حرکت ہو کر کھڑے ہو گئے۔ اس طرح وہ کیمروں سے بچنا چاہتے تھے تاکہ ان کی اصلیت سامنے نہ آئے۔‘

شاپنگ سینٹر بند ہونے کے بعد مذکورہ شخص نے زیورات کے سٹینڈ سے چوری کی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پولیس نے بتایا کہ ایک اور موقعے پر وہ کھانے کے لیے ایک ریستوران میں گئے۔ اس کے بعد وہ ایک دکان کے داخلی دروازے پر رولر شٹر کے نیچے سے اس کے اندر گئے تاکہ اپنے کپڑوں کو نئے کپڑوں میں تبدیل کر سکیں۔

اس کے بعد وہ کچھ اور کھانا کھانے کے لیے واپس آئے تاہم آخر کار سکیورٹی اہلکاروں نے انہیں دیکھ لیا اور پولیس کو فون کر دیا۔

پولیس کے مطابق مذکورہ شخص پر ایک اور شاپنگ سینٹر میں چوری کرنے کا بھی الزام ہے۔ پولیس نے الزام لگایا ہے کہ انہوں نے اس شاپنگ سینٹر میں کیش کاؤنٹروں سے نقد رقم اڑائی اور شاپنگ مال بند ہونے کے بعد دوسرا سامان چوری کرنے کی کوشش کی۔

ملزم کو 10 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ انہیں تین ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

رپورٹ کی تیاری میں خبر رساں ادارے روئٹرز سے اضافی مدد لی گئی ہے۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا