دنگل کی ببیتا، سہانی بھٹناگر 19 برس کی عمر میں چل بسیں

سہانی کو دوا کے ری ایکشن کی وجہ سے ہسپتال داخل کروایا گیا۔ وہ جسم میں پانی بھر جانے کے عارضے میں مبتلا تھیں جس کا کچھ عرصے سے علاج جاری تھا۔

12 نومبر2016 بالی وڈ اداکار عامر خان اور سہانی بھٹناگر 12 نومبر 2016 کو ممبئی میں نتیش تیواری کی ہدایت کاری میں بننے والی ہندی فلم 'دنگل' کی تشہیری تقریب کے دوران (اے ایف پی)

بالی وڈ سٹار عامر خان کی 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم دنگل میں ببیتا پھوگٹ کا کردار ادار کرنے والی انڈین اداکارہ سہانی بھٹناگر ہفتے کی صبح 19 سال کی عمر میں چل بسیں۔

انڈین اخبارٹائمز آف انڈیا کے مطابق سہانی کچھ عرصے بیمار تھیں اور ان کا نئی دہلی میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں علاج ہو رہا تھا۔

اخبار نے انڈین ذرائع ابلاغ کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ سہانی کو دوا کے ری ایکشن کی وجہ سے ہسپتال داخل کروایا گیا۔ وہ جسم میں پانی بھر جانے کے عارضے میں مبتلا تھیں جس کا کچھ عرصے سے علاج جاری تھا۔

اداکار عامر خان نے اپنی ایکس پوسٹ میں اداکارہ کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ’ہمیں سہانی کی موت کی خبر سن کر شدید دکھ ہوا۔ ہم ان کی والدہ پوجا جی اور تمام خاندان کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ سہانی بہت باصلاحیت اور ٹیم پلیئر تھیں۔ ان کے کردار کے بغیر دنگل مکمل نہ ہوتی۔‘

سہانی نے 2016 میں فلم دنگل سے اداکاری کا آغاز کیا۔ فلم کے دوسرے اداکاروں میں عامر خان، ساکھشی تنور، سنیہ ملہوترہ، فاطمہ ثنا شیخ اور زائرہ وسیم شامل تھے۔ دنگل فلم بہت کامیاب ثابت ہوئی۔

دنگل کی کہانی سابق پہلوان مہاویر سنگھ پھوگٹ کے گرد گھومتی ہے جنہوں نے معاشرتی پابندیوں کی پروا کیے بغیر کامن ویلتھ گیمز میں ملک کے لیے طلائی تمغہ جیتے کے لیے بیٹیوں کو کشی کی تربیت دینے کا فیصلہ کیا۔

ابتدا میں ہچکاہٹ کا شکار ہونے کے بعد بالاخر بہنوں نے کشی میں دلچسپی لینی شروع کر دی اور ملک کے لیے تمغے جیتے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اکنامک ٹائمز ڈاٹ کام کے مطابق سہانی کی ناگہانی موت نے فلمی برادری اوراداکارہ کے مداحوں دونوں کو گہرا صدمہ پہنچا ہے۔

ہفتے کو ان کی موت کی خبر سامنے آئی جس سے فلمی صنعت اوران کے مداحوں میں صدمے کی لہر دوڑ گئی۔ سہانی مبینہ طور پر کچھ عرصہ قبل ٹانگ کے فریکچر کے بعد سے صحت کے مسائل سے نبرد آزما تھیں۔ ان کے علاج کے دوران دی جانے والی دواؤں نے مبینہ طور پر منفی اثرات مرتب کیے جس کے نتیجے میں ان کے جسم میں پانی بھر گیا۔

ڈاکٹروں کی تمام تر کوششوں کے باوجود ان کی صحت میں بہتری کے آثار نظر نہیں آئے اور وہ چل بسیں۔

دنگل میں کام کرنے سے پہلے سہانی نے مختلف ٹیلی ویژن اشتہارات میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا تاہم بعد ازاں تعلیم مکمل کرنے کے لیے اداکاری عارضی طور پر چھوڑ دی۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فن