اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست: روسو کی تحمل مزاجی، عامر کے چوکے

پی ایس ایل نو میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اب تک ناقابل شکست رہی ہے جبکہ یہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی دوسری لگاتار شکست ہے۔

پاکستان سپر لیگ نو میں سرفراز احمد کی جگہ رائیلی روسو کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی سونپی گئی ہے (پی سی بی)

پاکستان سپر لیگ کے نویں سیزن میں جمعرات کو ایک ہی میچ کھیلا گیا لیکن کیا ہی میچ کھیلا گیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنی جیت کا سلسلہ جاری رکھا مگر اسلام آباد یونائیٹڈ نے کم سکور کے باوجود خوب مقابلہ کیا۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے اس میچ کا فیصلہ بھی آخروں اووروں میں ہی ہوا حالانکہ اسلام آباد یونائیٹڈ لگاتار دوسری مرتبہ کوئی بڑا سکور کرنے میں ناکام رہی ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 138 رنز ہی بنائے تھے جو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے بھی کافی مشکل ثابت ہوئے۔

گلیڈی ایٹرز نے کپتان رائیلی روسو کے مزاج کے برعکس کریز پر جمے رہنے کی بدولت یہ میچ تین وکٹوں سے جیت لیا۔

ہدف کے تعاقب میں صرف 54 کے مجموعی سکور پر چار وکٹیں گر جانے کے بعد روسو اور روتھرفورڈ کے درمیان ایک اہم پارٹنرشپ کو دیکھ کر لگ رہا تھا کہ گلیڈی ایٹرز باآسانی سکور پورا کر لیں گے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

لیکن پھر نسیم شاہ نے ایک جادوئی گیند کروا کر اس عمدہ پارٹنرشپ کا خاتمہ کیا اور اپنی ٹیم کے لیے ایک بار پھر واپسی کا دروازہ کھول دیا۔

جس گیند پر نسیم شاہ نے روتھرفورڈ کو کلین بولڈ کیا اسے دیکھ کر وقار یونس بھی داد دیے بغیر نہ رہ سکے اور انہیں کہنا پڑا کہ ’مشکل ہے اس ڈیلیوری جیسے کوئی دوسرے ڈیلیوری اس ٹورنامنٹ میں دیکھنے کو ملے۔‘

اس وکٹ کے گرتے ہی اسلام آباد یونائیٹڈ کو اوپر تلے دو اور کامیابیاں بھی حاصل ہوئیں لیکن روسو کریز پر جمے رہے جو کہ ان کا مزاج نہیں ہے۔

روسو کا ساتھ دینے محمد عامر آئے جنہوں نے اس مشکل صورت حال میں دو اہم چوکے لگا کر اپنی ٹیم کو 10 گیندیں پہلے ہی کامیابی دلوا دی۔

محمد عامر نے چھ گیندوں پر 11 جبکہ کپتان روسو نے ناقابل شکست 34 رنز کی اننگز کھیلی۔ رائیلی روسو کو ان کی اننگز پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جیسن روئے نے 18 گیندوں پر 37 اور روتھرفورڈ نے اہم 29 رنز کی اننگز کھیلی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے نسیم شاہ اور کپتان شاداب خان نے دو، دو جبکہ رومان رئیس اور حنین شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

یونائیٹڈ کی بیٹنگ کی بات کی جائے تو اس کی طرف سے لگاتار دوسرے میچ میں رنز بنانا مشکل رہا ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے سب سے زیادہ 33 رنز آغا سلمان نے سکور کیے۔

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولرز کی عمدہ بولنگ کا سلسلہ جاری ہے جو ان کی فتوحات میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

گلیٹڈی ایٹرز کے سب سے کامیاب بولر ابرار احمد اور محمد وسیم جونیئر رہے جنہوں نے تین، تین وکٹیں حاصل کی ہیں۔

جعمے کا میچ ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ