ڈیلیوری ڈرائیور گالف کھلاڑی نے دو لاکھ ڈالر سے زائد کا انعام جیت لیا

29سالہ ڈین رواں ماہ کے آغاز میں دوحہ میں گالف کے ایک ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی نہیں دیکھا پائے تھے اور انہیں برطانوی سپر مارکیٹ چین میں کام کرنے کے لیے واپس جانا پڑا تھا۔

روری مکلوری 26 فروری 2024 کو پارک ویسٹ پام فلوریڈا میں گالف کے میچ کے دوران شاٹ کھیل رہے ہیں (اے ایف پی)

کینیا اوپن میں دوسری پوزیشن حاصل کر کے لگ بھگ دو لاکھ 17 ہزار ڈالر کا انعام جیتنے والے گالف کھلاڑی جوڈین ایک ہفتہ قبل تک اشیائے خوردونوش کی ترسیل یعنی ڈیلیوری ڈرائیونگ سے گزر بسر کر رہے تھے۔

برطانوی کھلاڑی جوڈین گالف کی عالمی رینکنگ میں 2,930 نمبر پر تھے۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹیڈ پریس (اے پی) کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ’وہی ہوتا ہے جس کا لوگ خواب دیکھتے ہیں، طویل عرصے سے میرا یہی کرنے کا ارادہ تھا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ڈین ٹورنامنٹ جیتنے والے ڈیریس وان ڈریئل سے دو شاٹس پیچھے رہے، جنہوں نے 34 سال کی عمر میں اپنی پہلی یورپی ٹور جیت حاصل کی۔

 29سالہ ڈین رواں ماہ کے آغاز میں دوحہ میں گالف کے ایک ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی نہیں دیکھا پائے تھے اور انہیں برطانوی سپر مارکیٹ چین میں کام کرنے کے لیے واپس جانا پڑا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ’میں کبھی بھی سب سے زیادہ پراعتماد لوگوں میں سے نہیں رہا۔‘ ڈین کا کہنا تھا کہ یہاں تک پہنچنا تھوڑا مشکل تھا۔ ’خوش قسمتی سے، میں نے جلد ہی یہ کر لیا اور سیکھ لیا۔‘

ڈین نے 199,749 یورو (216,200 ڈالر) جیتے۔

انہوں نے ڈی پی ورلڈ ٹوور کو بتایا کہ یہ زندگی تبدیل کرنے والا موقع ہے اور ایسا حاصل کرنا لوگوں کا خواب ہوتا ہے۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل