کون آن لائن ہے؟ وٹس ایپ جلد ہی بتانے لگے گا

ٹریکنگ ویب سائٹ وٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق ممکنہ طور پر نیا فیچر وٹس ایپ صارفین کو ان لوگوں کی فہرست دکھائے گا جو ’حال ہی میں آن لائن‘ ہوئے۔

25 اکتوبر 2022 کی اس تصویر میں بنگلور (انڈیا) میں وٹس ایپ کی سیٹنگز کو چیک کرنے والی ایک خاتون کو دکھایا گیا ہے (اے ایف پی)

وٹس ایپ کے صارفین جلد ہی دیکھ سکیں گے کہ ان کا کون سا دوست آن لائن ہے۔ اس اقدم کا مقصد لوگوں کے درمیان بات چیت بڑھانے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

ٹریکنگ ویب سائٹ وٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق یہ فیچر ان لوگوں کی فہرست دکھائے گا جو ’حال ہی میں آن لائن‘ آئے ہوں۔

ویب سائٹ نے کہا کہ یہ ایک وسیع تبدیلی کا حصہ ہے جس کا مقصد ’بات چیت کے لیے کونٹیکٹس کی تجویز دینا‘ ہے۔

مثال کے طور پر اس کے ذریعے کونٹیکٹ لسٹ میں موجود ان لوگوں کو دکھا کر نئی بات چیت شروع کرنے میں مدد ملے گی جن کے ساتھ ابھی تک کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔

لیکن نئی تبدیلیوں میں یہ دیکھنے کا اختیار ہے کہ ان میں سے کون سے کونٹیکٹس ’حال ہی میں آن لائن‘ ہوئے ہیں۔

وٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق یہ اپ ڈیٹ وٹس ایپ کے اینڈروئیڈ اور آئی او ایس دونوں ورژن کے پری ریلیز ورژن میں پائی گئی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یہ ٹول ہر اس شخص کو نہیں دکھاتا، جو اس وقت آن لائن ہے۔ اس کے بجائے، یہ ان لوگوں کا ایک سنیپ شاٹ دکھاتا ہے جو حال ہی میں آن لائن ہوئے ہیں۔

وٹس ایپ طویل عرصے سے چیٹ بار کے اوپری حصے میں ’آن لائن‘ اور ’لاسٹ سین‘ کی معلومات دیتا رہا ہے، جس سے لوگ یہ دیکھ سکتے ہیں کہ کتنے لوگ اس وقت ایپ میں کب سے ہیں یا انہوں نے آخری بار اسے کب کھولا تھا۔

کمپنی نے اس فیچر میں رازداری کے تحفظ کی ایک رینج بھی شامل کی ہے۔ ان میں سب سے اہم آپشن یہ ہے کہ اسے مکمل طور پر یا انفرادی لوگوں کے لیے بند کیا جا سکتا ہے اور اسے بند کرنے کا مطلب یہ ہے کہ اب یہ دیکھنا ممکن نہیں ہے کہ دوسرے لوگ بھی کب آن لائن ہیں۔

تاہم اگر آپ نے پہلے کسی صارف کے ساتھ چیٹ نہیں کی ہے یا ان کا فون نمبر محفوظ نہیں کیا یا اگر انہوں نے آپ کو بلاک کیا ہے تو اس صورت میں آپ یہ نہیں دیکھ سکتے کہ وہ کب آن لائن ہوئے۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی