ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات ترک کر دیے: بلومبرگ

بلوم برگ نیوز نے دو ترک عہدیداروں کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ترکی نے جمعرات سے اسرائیل سے تمام برآمدات اور درآمدات روک دی ہیں۔

18 اگست 2022 کو مقبوضہ بیت المقدس میں ترکی اور اسرائیل کے جھنڈے لہراتے ہوئے (اے ایف پی/ گل کوہن ماگن)

غزہ میں جاری جارحیت کے باعث ترکی نے جمعرات کو اسرائیل سے تجارتی تعلقات ترک کرنے کا اعلان کر دیا۔

بلوم برگ نیوز نے دو ترک عہدیداروں کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ترکی نے جمعرات سے اسرائیل کو اور وہاں سے تمام برآمدات اور درآمدات روک دی ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اسرائیل کے وزیر خارجہ نے ردعمل میں کہا کہ ترک صدر طیب اردگان اسرائیلی درآمدات اور برآمدات کے لیے اپنی بندرگاہوں کو بند کر کے معاہدے کو توڑ رہے ہیں۔

بدھ کو ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا تھا کہ ترکی عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کی نسل کشی کے مقدمے میں فریق بنے گا۔

انقرہ میں انڈونیشیا کے وزیر خارجہ ریٹنو مارسودی کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں فیدان نے کہا تھا کہ ترکی ہر صورت میں فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے اسرائیل پر غزہ میں ریاستی نسل کشی کا الزام عائد کیے جانے کے بعد عالمی عدالت انصاف نے جنوری میں اسرائیل کو حکم دیا تھا کہ وہ نسل کشی کنونشن کے تحت آنے والے کسی بھی اقدام سے باز رہے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ اس کی افواج فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی نہ کریں۔

جنوری میں صدر رجب طیب اردوغان نے کہا تھا کہ ترکی عالمی عدالتِ انصاف میں کیس کے لیے دستاویزات فراہم کر رہا ہے۔

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا