پاکستان کا اذلان شاہ ہاکی کپ میں ملائیشیا کے خلاف جیت سے آغاز

ملائیشیا میں سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کے 30ویں ایڈیشن کا آغاز ہفتے کو ہوا جہاں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں ملائیشیا کو چار کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی۔

11 اگست، 2023 کی اس تصویر میں انڈیا کے شہر چنئی میں پاکستان اور چین کے درمیان ایشین چیمپیئن شپ کے میچ کا ایک منظر(اے ایف پی)

پاکستان نے ہفتے کو سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ 30ویں ایڈیشن میں میزبان ملائیشیا کو اپنے پہلے میچ میں شکست دے کر ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کیا ہے۔

ملائیشیا میں سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کے 30ویں ایڈیشن کا آغاز ہفتے کو ہوا جہاں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں ملائیشیا کو چار کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی۔

پاکستان ہاکی ٹیم کا اس میچ میں آغاز کوئی زیادہ اچھا نہیں تھا اور ایک موقع پر وہ تین، ایک سے یہ میچ ہار رہے تھے۔ لیکن انہوں نے میچ میں شاندار واپسی کرتے ہوئے میچ کو پہلے تین، تین گول سے برابر کر دیا اور بعد میں ناقابل شکست برتری حاصل کر لی۔

ملائیشیا کے خلاف میچ میں پاکستان کی جانب سے سفیان خان نے عمدہ کھیل پیش کیا اور ہیٹ ٹرک سکور کی۔ ان کے علاوہ ذکریا حیات اور ابو محمود نے ایک، ایک گول کیا۔

دوسری جانب ملائیشیا کی جانب سے کمال ازرائی نے تین گول کیے۔

ہاکی کے عالمی ادارے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے مطابق سلطان اذلان شاہ کپ میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں کینیڈا، جاپان، ملائیشیا، نیوزی لینڈ، پاکستان اور جنوبی کوریا شامل ہیں۔

ان چھ ٹیموں میں سے جاپان کے علاوہ پانچ ٹیمیں ٹورنامنٹ کے فوراً بعد ایف آئی ایچ ہاکی مینز نیشن کپ میں شرکت کے لیے پولینڈ جائیں گی۔

11 مئی تک ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں جاری رہنے والے اس ایونٹ کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ اور کینیڈا مدمقابل ہیں۔

سلطان اذلان شاہ کپ 2024 کا آغاز راؤنڈ رابن مرحلے سے ہو گا جہاں تمام چھ ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف کھیلیں گی جس کے بعد پلے آف ہو گا۔

لیگ مرحلے میں سب سے نیچے رہ جانے والی ٹیمیں پانچویں پوزیشن کے لیے مقابلہ کریں گی۔

پول مرحلے میں تیسرے اور چوتھے نمبر پر آنے والی ٹیمیں کانسی کے تمغے کے لیے مدمقابل ہوں گی جبکہ ٹاپ دو ٹیمیں ٹائٹل کے لیے فائنل کھیلیں گی۔

تمام ٹیموں پر ایک نظر

پاکستان

پاکستان تین بار اس ایونٹ کا چیمپیئن رہا ہے اور وہ اس سال اس ٹورنامنٹ کے ذریعے اپنی ایف آئی ایچ ہاکی اولمپک کوالیفائر مہم کو آگے بڑھانے کی کوشش کرے گا۔ پاکستان پیرس اولمپکس کوالیفائر ایونٹ میں کم مارجن سے اس دوڑ سے باہر ہو گیا تھا۔

جنوبی کوریا

جنوبی کوریا کی ٹیم بھی تین بار ٹائٹل کی فاتح ہے جس نے آخری ٹائٹل 2019 میں اپنے نام کیا تھا اور تاریخی طور پر ایک ایسی ٹیم رہی ہے جو ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہے۔

ملائیشیا

ملائیشیا سلطان اذلان شاہ کپ کا موجودہ چیمپیئن ہے جب کہ 30واں ایڈیشن 2023 سے 2024 تک ملتوی کر دیا گیا تھا۔ 29 ویں ایڈیشن میں پہلی بار میزبان ٹیم نے ٹائٹل جیتا تھا جو تاریخ میں پانچ مواقع پر رنر اپ رہی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

نیوزی لینڈ

نیوزی لینڈ نے 2012 اور 2015 میں سلطان اذلان شاہ کپ جیتا تھا اور یہ بھی پیرس اولمپکس 2024 میں واپسی کی راہ پر گامزن ہے۔

اگر نیوزی لینڈ اپنی رفتار کو جاری رکھ سکا تو وہ سلطان اذلان شاہ کپ کے ساتھ ساتھ ایف آئی ایچ ہاکی نیشن کپ کے فیورٹ میں شامل ہوں گے جہاں ایک فتح انہیں 2024-25 کے سیزن کے لیے ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ میں واپس لے جا سکتی ہے۔

کینیڈا

کینیڈا 2024 میں سلطان اذلان شاہ کپ میں دسویں مرتبہ شرکت کرے گا۔ 2019 میں چوتھی پوزیش حاصل کرنے والا کینیڈا اس سال مزید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتا ہے۔

جاپان

جاپان سلطان اذلان شاہ کپ 2024 میں کھیلنے والی واحد ٹیم ہو گی جو پولینڈ کے شہر گنیزنو میں ہونے والے ایف آئی ایچ ہاکی مینز نیشن کپ کا حصہ نہیں ہے۔

تاہم اس سے ٹیم کے عزم پر اثر نہیں پڑے گا جو چھٹی مرتبہ اس ایونٹ کا حصہ ہے اور پہلی بار کوئی تمغہ حاصل کرنے کی امیدوار ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل