نائلہ آٹھ ہزار میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون

نائلہ کیانی نے دنیا بھر میں موجود آٹھ ہزار میٹر سے بلند 11 چوٹیاں تین سال کے عرصے میں سر کی ہیں جس کے بعد اب انہوں نے 11 چوٹیاں تیز رفتاری سے سر کرنے کا ریکارڈ بھی بنا لیا ہے جو پاکستانی، مرد اور عورت دونوں کے طور پر ان ہی کے پاس ہے۔

پاکستانی خاتون نائلہ کیانی نے نیپال میں مکالو نامی چوٹی کو سر کر لیا ہے جس کے بعد وہ پاکستان کی تاریخ میں آٹھ ہزار میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔

پاکستان میں کوہ پیمائی کے ادارے الپائن کلب آف پاکستان کے سیکریٹری کرار حیدری کی جانب سے اتوار کو جاری کیے جانے والے بیان کے مطابق: ’رات بھر مشکل کوہ پیمائی کے بعد، نائلہ کیانی نے آج نیپال کے مقامی وقت کے مطابق تقریباً 9:35 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق 8:50 بجے) دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی مکالو کو کامیابی سے سر کر کے ایک اور تاریخی سنگ میل حاصل کیا ہے۔ یہ شاندار کارنامہ انہیں پہلی پاکستانی خاتون بھی بناتا ہے جس نے اس ناقابل یقین حد تک مشکل پہاڑ کو سر کیا ہے۔‘

بیان میں نائلہ کیانی کی جانب سے تمام دعاؤں اور خواہشات کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

الپائن کلب کے مطابق: ’نائلہ کیانی امیجن نیپال سے شیرپا گیلگن ڈائی کا بھی شکریہ ادا کرتی ہیں، جنہوں نے ہر قدم پر نائلہ کی حمایت کی، اس کامیابی کو ممکن بنایا۔‘

نائلہ کیانی نے دنیا بھر میں موجود آٹھ ہزار میٹر سے بلند 11 چوٹیاں تین سال کے عرصے میں سر کی ہیں جس کے بعد اب انہوں نے 11 چوٹیاں تیز رفتاری سے سر کرنے کا ریکارڈ بھی بنا لیا ہے جو پاکستانی، مرد اور عورت دونوں کے طور پر ان ہی کے پاس ہے۔

نائلہ کیانی اس کامیابی کا جشن منانے کے لیے ان کے اہل خانہ کی بیس کیمپ میں آمد متوقع ہے۔

نائلہ کیانی کون ہیں؟

نائلہ کیانی کا کہنا ہے کہ وہ ایک امیچر باکسر ہیں اور انہوں نے ایرو سپیس انجینیئرنگ کی تعلیم حاصل کی ہے اور اسی شعبے میں کچھ عرصہ کام بھی کیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

فی الحال وہ ایک بین الاقوامی بینک میں ایسوسی ایٹ وائس پریزیڈنٹ کے طور پر کام کر رہی ہیں۔

ان کی دو بیٹیاں ہیں جن کی عمریں تین اور پانچ سال ہیں۔

ان کا تعلق بنیادی طور پر پاکستان کے علاقے گجر خان سے ہے جبکہ بعد میں انہوں نے راولپنڈی میں رہائش اختیار کی۔

مکالو چوٹی سر کرنے سے قبل اپنے پیغام میں انہوں نے وزیر اعظم پاکستان اور صاحب اقتدار لوگوں سے لڑکیوں کی تعلیم پر توجہ دینے کی اپیل کی اور انہوں نے کہا کہ وہ اپنی زندگی میں تمام اہداف صرف تعلیم اور خود پر بھروسے کی وجہ سے حاصل کر پائی ہیں۔

نائلہ کیانی کو حکومت پاکستان نے اعلی ترین شہری اعزاز ستارہ پاکستان سے بھی نوازا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ابھرتے ستارے