افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام، تین مارے گئے: پاکستان فوج

پریس ریلیز میں مزید کہا گیا کہ ’پاکستان نے بارہا عبوری افغان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اپنی طرف کی سرحد کے انتظام کو موثر بنایا جائے۔

شمالی وزیرستان میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحد پر پاکستان سکیورٹی اہلکار 27 جنوری، 2019 کوپوسٹ کی نگرانی کرتے ہوئے (اے ایف پی)

پاکستان فوج نے اتوار کو کہا ہے کہ ضلع باجوڑ میں افغانستان سرحد کے ذریعے پاکستان میں داخل ہونے والے ’تین دہشت گردوں‘ کو فائرنگ کے تبادلے میں مار دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ باجوڑ کے جنرل ایریا بٹوار میں ’مارے گئے دہشت گردوں کے پاس سے اسلحہ اور بارودی مواد قبضے میں لیا گیا ہے۔‘

دوسری جانب ایک اور واقعے میں 30، 31 دسمبر کی درمیانی شب ضلع شمالی وزیرستان کے جنرل ایریا سپن وام میں افغانستان سرحد سے عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے نائک عبدالرؤف جان سے گئے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز کے مطابق پاکستان کی سرحدی پوسٹ پر ’دہشت گردوں نے افغانستان سے‘ فائرنگ کی جس کا پاکستانی فوج نے جواب دیا۔

فائرنگ میں جان سے جانے والے 31 سالہ اہلکار نائک عبدالرؤف کا تعلق رحیم یار خان سے ہے۔

پریس ریلیز میں مزید کہا گیا کہ ’پاکستان نے بارہا عبوری افغان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اپنی طرف کی سرحد کے انتظام کو موثر بنایا جائے۔

’عبوری افغان حکومت سے توقع ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے اور دہشت گردوں کو پاکستان کے خلاف افغان سرزمین استعمال نہیں کرنے دیں گے۔‘


مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان