عدلیہ مخلاف مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں: حکومت

پاکستان کے نگران وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی کا کہنا ہے کہ اندرون اور بیرون ملک سے عدلیہ کے خلاف مہم چلائی گئی۔ ایسا کرنے والے باز آجائیں ورنہ ان کے خلاف کارروائی کریں گے اور کر رہے ہیں۔

پاکستان کے نگران وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی کا کہنا ہے کہ اندرون اور بیرون ملک سے عدلیہ کے خلاف مہم چلائی گئی۔ ایسا کرنے والے باز آجائیں ورنہ ان کے خلاف کارروائی کریں گے اور کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی اور فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے عہدیداروں کے ساتھ نیوز کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ’عدالتی فیصلے عوام کی ملکیت ہوتے ہیں۔ عدلیہ کے خلاف مہم کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنا دی ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’آئین کے آرٹیکل 19 میں آزادی اظہار رائے کے بارے میں تفصیل سے لکھا ہے۔عدم برداشت اور جھوٹ کے کلچر کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے۔ عدلیہ کے خلاف مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور کی جا رہی ہے۔‘

ایک سوال کے جواب پر ان کا کہنا تھا کہ ’چاہے کوئی صحافی ہو یا وکیل، جو قانون کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف کارروائی ہو گی۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’چند لوگوں نے جھوٹ کو کاروبار بنا رکھا ہے۔ وہ روز شام کو اپنے وی لاگز میں ہوش ربا قسم کے جھوٹ بولتے ہیں۔‘

اس موقعے پر پی ٹی اے کے نمائندے کا کہنا تھا کہ ’سوشل میڈیا پر شیئر مواد کے باعث مستقبل میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ پی ٹی اے کے پاس ایسے مواد کو بلاک کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

’شوشل میڈیا کمپنیوں کے ساتھ ہر تین اور چھ ماہ کے درمیان ملاقات ہوتی ہے۔‘

نیوز کانفرنس میں ایف آئی اے کے نمائندے کا کہنا تھا کہ کسی کو ملکی سلامتی داؤ پر لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سائبر کرائم ونگ پوری طرح چوکنا ہے۔ ایسی مہم میں ملوث اکاؤنٹس کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ ملکی سلامتی کے خلاف کام کرنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف تادیبی کارروائی کی جا رہی ہے۔

پاکستان میں انٹرنیٹ کی بندش کے حوالے سے کیے جانے والے سوال پر وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ’ملک میں انٹرنیٹ بند ہونے کی وجہ تکنیکی تھی اور اس بات کی ضمانت نہیں دی جا سکتی کہ مستقبل میں ایسا کوئی رخنہ نہیں آئے گا۔‘

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان