پاکستانی فائٹر جنہیں انڈین حریف کو ہرانے پر سلمان خان نے مبارک دی

حال ہی میں متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں کراٹے کامبیٹ مقابلوں میں انڈین حریف کو شکست دینے والے پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند کا کہنا ہے کہ ان کی جیت پورے پاکستان کی جیت ہے۔

 متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں انڈین حریف کو شکست دینے والے پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند کا کہنا ہے کہ ان کی جیت پورے پاکستان کی جیت ہے۔

حال ہی میں دبئی میں انڈین کھلاڑی کو ہرانے کے بعد شاہ زیب رند کی انڈین اداکار سلمان خان کے ساتھ ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی جس میں سلمان خان انہیں مقابلہ جیتنے پر مبارک باد دیتے دکھائی دیے۔

شاہ زیب کا تعلق پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے ایک متوسط خاندان سے ہے۔

دبئی میں ہونے والے ان کراٹے کامبیٹ مقابلوں میں ہفتے کی شب پاکستان نے انڈیا کو 1۔2 سے شکست دی تھی جس کے بعد شاہ زیب رند پاکستان پہنچے تو کوئٹہ میں ان کا پر جوش استقبال کیا گیا۔

اپنی کامیابی کے حوالے سے شاہ زیب رند نے انڈپینڈنٹ اردو سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ ان کی جیت پورے پاکستان کی جیت اور خوشی ہے۔

ان کے مطابق پاکستان کے عوام نے ان کی بہت حمایت کی اور خوش آمدید کہا ہے۔

انڈین فائٹر کو ناک آؤٹ کرنے کے بعد انڈیا کا پرچم اٹھانے کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ’پاکستان اور انڈیا کا پرچم ایک ساتھ اٹھانے کا مقصد دنیا کو امن کا پیغام دینا تھا کہ اگر ہم ایک ساتھ ہوں تو پوری دنیا میں نام کما سکتے ہیں کیونکہ ہم ہر وقت لڑتے رہے ہیں۔ جنگ سے کوئی بھی نہیں جیت سکتا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

شاہ زیب رند نے اس میچ کو ’امن‘ کا نام دیا ہے۔ ان کے مطابق: ’یہ مقابلہ امن کے لیے تھا، اس لیے میں نے اس کو امن کا نام دیا، تاکہ دونوں قوموں کو یکجا کر سکوں۔‘

شاہ زیب کہتے ہیں کہ ’امریکہ میں رہائش، کھانا پینا اور ٹریننگ وغیرہ کے اخراجات میں خود برداشت کرتا ہوں۔‘

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ حکومت پاکستان اس سلسلے میں ان کی مدد کرے گی کیونکہ شاہ زیب ورلڈ ٹائٹل جیتنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

شاہ زیب کے مطابق وہ ہمیشہ سے تماشائیوں کے پسندیدہ کھلاڑی رہے ہیں اور اپنے تمام مقابلوں سے بہت لطف لیتے ہیں۔

شاہ زیب نے بتایا کہ ’انڈین اداکار سلمان خان نے اس سے پہلے بھی میرے دو تین مقابلے دیکھے ہیں اور سلمان خان میرے لیے بہت خوش تھے۔ انہیں نے مجھے جیتنے پر مبارک باد بھی دی۔‘

شاہ زیب کے مطابق میچ سے قبل پریس کانفرنس میں انہوں نے انڈین مدمقابل کو تھپڑ جڑ دیا تھا، جس کی وجہ ان کے کچھ نامناسب جملے تھے، جس کے بعد شاہ زیب نے انہیں پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر دیا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل