اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان کی لگاتار دوسری فتح

جنوبی کوریا کے خلاف کھیلے گیے میچ میں پاکستان ہاکی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار، صفر سے کامیابی حاصل کی۔

چنئی کے میئر رادھا کرشنن سٹیڈیم میں پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑی 11 اگست 2023 کو ایشین چیمپیئنز ٹرافی 2023 کے ایک میچ کے دوران گول کرنے کے بعد جشن منا رہے ہیں (فائل فوٹو/ اے ایف پی)

پاکستان نے اتوار کو جنوبی کوریا کو ہرا کر سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کے 30ویں ایڈیشن میں لگاتار دوسری فتح حاصل کر لی ہے۔

جنوبی کوریا کے خلاف کھیلے گیے میچ میں پاکستان ہاکی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار، صفر سے کامیابی حاصل کی۔

پاکستان کی جانب سے شاہد حنان نے میچ کے تیسرے ہی منٹ پر اپنی ٹیم کو پہلی کامیابی دلا دی جس کے بعد لیاقت ارشد نے 20ویں منٹ میں دوسرا گول کر کے پاکستان کی برتری بڑھا دی۔

اس کے بعد علی غضنفر نے 27ویں اور سفیان خان نے میچ کے 50 منٹ پر گول کر کے اپنی ٹیم کی چار، صفر سے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

پاکستانی کھلاڑیوں نے اس میچ میں نہ صرف گول داغے بلکہ اپنے عمدہ دفاع سے جنوبی کوریا کی ٹیم کو ایک بھی گول کرنے کا موقع نہیں دیا۔

اس سے قبل ہفتے کو سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کے 30ویں ایڈیشن کے آغاز پر پاکستان نے اپنے ابتدائی میچ میں میزبان ملائیشیا کو بھی ایک سنسنی خیز میچ کے بعد شکست دے دی تھی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ملائیشیا میں جاری سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کے اس میچ میں پاکستان نے ملائیشیا کو چار کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی تھی۔

پاکستان ہاکی ٹیم کا اس میچ میں آغاز کوئی زیادہ اچھا نہیں تھا اور ایک موقع پر وہ تین، ایک سے یہ میچ ہار رہے تھی۔ لیکن انہوں نے میچ میں شاندار واپسی کرتے ہوئے میچ کو پہلے تین، تین گول سے برابر کر دیا اور بعد میں ناقابل شکست برتری حاصل کر لی۔

ملائیشیا کے خلاف میچ میں پاکستان کی جانب سے سفیان خان نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک سکور کی تھی۔ ان کے علاوہ ذکریا حیات اور ابو محمود نے ایک، ایک گول کیا تھا۔

ملائیشیا کی جانب سے کمال ازرائی نے تین گول کیے تھے۔

اس ٹورنامنٹ میں پاکستان ہاکی ٹیم اپنا اگلا میچ سات مئی کو جاپان کے خلاف کھیلے گی۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل