سعودی عرب کے پہلے گرینڈ اوپیرا کی تیاریاں مکمل

سعودی موسیقی اور اوپیرا روایت کے امتزاج سے ’زرقا الیمامہ‘ سامعین کی دلچسپی کے لیے معروف نغموں اور موسیقی پر مبنی پرفارمنس ہے۔ 

 

سوسن البھیتی اوپیرا کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں (عرب نیوز)

سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں کنگ فہد کلچرل سینٹر کے زیرانتظام 25 اپریل کو ہونے والے عرب گرینڈ اوپیرا ’زرقا الیمامہ‘  کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔

عرب نیوز کے مطابق یہ گرینڈ اوپیرا اس لیے اہم سمجھا جا رہا ہے کیونکہ یہ عربی زبان میں ہو گا جب کہ زیادہ تر اوپیرا یورپی زبانوں میں پرفارم کیے گئے ہیں۔

کنگڈم تھیٹر اینڈ پرفارمنگ آرٹس کمیشن کے زیرِاہتمام یہ تقریب وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان کی سرپرستی میں منعقد ہو گی۔

سعودی موسیقی اور اوپیرا روایت کے امتزاج سے ’زرقا الیمامہ‘ سامعین کی دلچسپی کے لیے معروف نغموں اور موسیقی پر مبنی پرفارمنس ہے۔ 

اوپیرا میں افسانوی کردار ’زرقا الیمامہ‘ کی کہانی ہے جو قبل از اسلام  دور میں نجد کے الیمامہ علاقے میں قیام پذیر تھی اور اپنے اور دوسرے قبیلے کے درمیان ہونے والے تنازعے میں پھنس گئی تھی جس کا انجام سانحے پر مبنی تھا۔

اوپیرا کے پروڈیوسر نے اس کہانی کو سسپنس کے ساتھ دردناک سانحہ کے طور پر پیش کیا ہے جس میں مسحور کن گانوں کی پرفارمنسز ہیں اور یہ ایک منفرد ثقافتی تجربہ ہوگا۔

تھیٹر اینڈ پرفارمنگ آرٹس کمیشن کے سی ای او سلطان البازعی نے بتایا ہے کہ اوپیرا سعودی ورثے کے اندر ایک معروف کہانی پیش کرتا ہے جو جدید فنکارانہ رجحان اور سامعین کی توقعات کی عکاسی ہے۔

اوپیرا کے سٹیج پر سعودی اور بین الاقوامی فنکار پرفارم کریں گے ، زرقا کی تاریخی کہانی سے متاثر ہو کر شاعری اور ڈراموں میں مقامی اور بین الاقوامی اعزاز حاصل کرنے والے سعودی شاعر صالح زمانان نے بھی الفاظ لکھے ہیں۔

سعودی گلوکارہ سوسن البھیتی، ریماز عقبی اور خیران الزھرانی اوپیرا میں پرفارم کریں گے جو مملکت میں موسیقی جیسی تفریح ​​کی ترقی میں پیش رفت کی علامت ہے۔

سوسن البھیتی نے بتایا کہ ’اوپیرا میں پیش کیا جانے والا میرا کردار اہم منظرنامے  کا حصہ ہے جہاں کہانی مزید سنسنی خیز واقعات کی جانب اہم موڑ لے گی۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پہلی سعودی اوپیرا گلوکارہ سمجھی جانے والی سوسن البھیتی اوپیرا کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں اور ’زرقا الیمامہ‘ ان کی صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔

سعودی گلوکارہ نے بتایا کہ ’2008 میں اوپیرا گلوکار کے طور پر تربیت کا آغاز کیا تو عربی زبان میں گائے جانے والے اصل سعودی اوپیرا پروڈکشن کا خواب دیکھا تھا۔

’آخرکار یہ دن آ گیا ہے اور میری توقع سے پہلے آ گیا ہے جس سے مجھے اور بھی بہت خوشی ہو رہی ہے۔‘

کنگ فہد کلچرل سینٹر میں اوپیرا ’زرقا الیمامہ‘ 25 اپریل سے چار مئی تک جاری رہے گا جس میں 10 پرفارمنسز دکھائی جائیں گی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی آرٹ