\
ارسلان شیخ، رابعہ بگٹی
دی انڈپینڈنٹ
لانگ ریڈ کھیل

پاکستان: لڑکیوں کے علاوہ لڑکے بھی کھیلوں میں جنسی ہراسانی کا شکار

پاکستان ایک کرکٹ سے محبت کرنے والا ملک ہے۔ یہاں ہزاروں لڑکے کرکٹ میں اپنی مہارت کو بہتر کرنے کے لیے اکیڈمیز کا رخ کرتے ہیں، لیکن مقامی سطح کی کرکٹ میں بھی لڑکوں کو اس طرح سے ہراساں کیا جاتا ہے کہ انہیں برسوں تک اس کا اندازہ ہی نہیں ہوتا۔