دنیا ایرانی کارخانے امریکی اور اسرائیلی جھنڈے کیوں بنا رہے ہیں؟ منگل کو ایرانی انقلاب کی 41ویں سالگرہ کے لیے امریکی اور اسرائیلی جھنڈوں کی ایک نئی کھیپ تیار کی جا رہی ہے، تاہم جہاں کاروبار میں اضافہ ہوا ہے وہیں فیکٹری کے مالک امریکہ اور ایران کے درمیان بہتر تعلقات کا خواب دیکھتے ہیں۔