بلاگ آنکھیں کتنا کچھ دیکھنا نہیں چاہتیں، کان کتنا کچھ نہیں سننا چاہتے آنکھیں بند ہونا چاہتی ہیں اور کانوں میں آتی آوازیں انہیں پھر سے کھول دیتی ہیں۔ آنکھیں دیکھنا چاہتی ہیں کھلا صاف آسمان لیکن وہ دفتر میں صبح ڈیسک ٹاپ پہ ہی نظر آتا ہے۔ باقی نیلا کب ہوتا ہے اور کالا کب، خدا جانتا ہے!