ماحولیات کراچی کے کچرے کا آخر ہوگا کیا؟ شہر میں روزانہ پیدا ہونے والے 14000 ٹن کچرے میں سے صرف 8000 ٹن ہی ٹھکانے لگایا جاتا ہے جبکہ باقی 6000 ٹن کچرا شہر کی زینت بنا رہتا ہے۔ یہ عمل کئی دہائیوں سے جاری ہے جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا شہر کچرے کا ڈھیر کیسے بنا۔