ایشیا انڈین حکومت کا کشمیر کو ریاست کا درجہ دینے کے ’ٹائم فریم‘ سے گریز آرٹیکل 370 کی منسوخی کے معاملے پر سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران انڈین حکومت نے اپنے زیرانتظام کشمیر کا ریاست کا درجہ بحال کرنے کا مخصوص ٹائم فریم دینے سے گریز کیا، تاہم عدالت کو یہ بتایا کہ وہ کشمیر میں کسی بھی وقت انتخابات کروانے کے لیے تیار ہے۔