بلاگ ’اے تمہارے بال لمبے نہیں ہوتے؟‘ کچھ سال قبل ایک رشتے والے آئے تو ہمارے بال دیکھنے کی باقاعدہ فرمائش کر ڈالی۔جانے کس دل سے سر سے دوپٹہ اتارا اور آنٹی کو اپنے بالوں کا دیدار کروایا۔ آنٹی کو ہمارے بال اپنے بیٹے کے لیے نامناسب لگے اس لیے بس چائے پی کر ہی نکل لیں۔