دفتر کراچی: سیاحت کے شوق کو ذریعہ معاش بنانے والی ’والدہ‘ فاطمہ علی ہنزہ، سکردو، کشمیر، سوات اوردوسرے علاقوں کی سیر کر چکی ہیں، جس دوران انہیں کئی بار خطرات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ اب فاطمہ اپنے بچوں کے ساتھ مل کر ٹوور گائیڈ کے طور کام کرتی ہیں۔