صحت کرونا: ’پاکستان میں انتہائی نگہداشت کے سپیشلسٹ سو سے بھی کم‘ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر فضل ربی نے کہا کہ اسلام آباد کے سب سے بڑے ہسپتال، پمز، میں وینٹی لیٹرز تو کم ہیں ہی لیکن انہیں چلانے والے تربیت یافتہ عملے کی تعداد بھی کم ہے۔