نقطۂ نظر 'آپ میرے باپ کو اغوا کر سکتے ہیں، ان کی بہادری کو نہیں!' میرے والد ادریس خٹک نے زندگی انسانی حقوق کے دفاع کے لیے وقف کر رکھی ہے اور وہ اس معاملے میں بہت مخلص شخص ہیں۔ انہیں 13 نومبر 2019 کو جبری طور پر لاپتہ کر دیا گیا۔