بلاگ آصف صاحب، میرے دونوں ہاتھ خالی ہیں وہ دیکھ بھی کہیں دور رہے تھے، ہنگامہ تھا، شور تھا، زندگی تھی، ہل چل تھی، دوست یار تھے، ان کے تو سب قریبی تھے وہاں لیکن وہ مس فٹ لگ رہے تھے۔ اس بار ان کی آنکھوں میں چمک مسلسل نہیں تھی۔ جلتی بجھتی سی تھی۔ تھکن تھی، اداسی تھی۔