دنیا رہا ہونے والے قیدیوں کو داعش نشانہ بنا سکتی ہے: افغان طالبان لویا جرگہ سے منظوری کے بعد افغان حکام نے 400 سخت گیر طالبان قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع کردیا ہے، ان میں سے کچھ کا کہنا ہے کہ وہ امن کے خواہش مند ہیں، تاہم طالبان نے اپنے کارکنوں پر حملوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔