سوشل علی ظفر کو ایوارڈ دیے جانے پر 'عورت مارچ' کو تشویش 'عورت مارچ لاہور' کی جانب سے علی ظفر کے لیے تمغہ حسن کارکردگی کے اعلان کے خلاف وزیراعظم اور صدر کو لکھے گئے خط کے حوالے سے گلوکار کے وکیل نے کہا کہ 'اس ایوارڈ کا اعلان ان کی فنی کارکردگی پر کیا گیا، جو ان کا حق ہے۔'