افریقہ مصر میں عبدالفتاح السیسی تیسری بار صدر منتخب عرب دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے اس شمالی افریقی ملک میں بہت سے لوگوں نے 10 سے 12 دسمبر تک جاری رہنے والے انتخابات کے بارے میں لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ پہلے سے طے شدہ نتیجہ تھا۔‘