کیمپس ’طلبہ امتحان کی بجائے پولیس سے چھپتے پھر رہے ہیں‘ کیمپس امتحانات لینے کے معاملے پر احتجاج کے دوران لاہور پولیس نے یونیورسٹی کے 35 طلبہ کو دہشت گردی اور انتشار پھیلانے کی دفعات کے تحت گرفتار کر رکھا ہے جبکہ 500 نامعلوم طلبہ کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔