بلاگ زاہد ڈار: میرا سب سے بوڑھا دوست موت ڈار صاحب کو بھول چکی تھی۔ وہ اگر 20 سال پہلے مر جاتے تو اس وقت کئی بڑے نام ان کی یاد میں تحریروں کے انبار لگا دیتے۔ ڈار صاحب اب فوت ہوئے ہیں جب نوحہ گر ہی کوئی نہیں بچا۔ انتظار حسین ہوتے تو وہ اکیلے کافی تھے۔