زاویہ ناصرہ زبیری مصطفیٰ زیدی: کوہِ ندا کا مسافر مصطفیٰ زیدی کی زندگی اور موت دونوں کے ساتھ ایسے اسرار لپٹے ہوئے ہیں جن کو کھولنے کی تمام کوششیں آج تک حسرتِ ناکام ہی رہی ہیں۔ ان کی شاعری پر تنقیدی اور تجزیاتی کام ویسے نہیں کیا گیا، جیسی حریصانہ دلچسپی سے ان کی موت کا چسکے دار تذکرہ ہوتا رہا ہے۔