خواتین افغان خاتونِ اول رولہ غنی نے خواتین کے حقوق کے لیے کمر کس لی رولہ غنی نے کابل کے صدارتی محل میں واقع اپنے چیمبر میں دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ بطور خاتون اول انہیں کئی مراعات حاصل ہیں تاہم یہ مقام انہیں اپنے کندھوں پر ذمہ داریوں کا احساس بھی دلواتا ہے۔