تعمیراتی لاگت کا حساب لگانے کے لیے آن لائن کیلکولیٹر کا اجرا

یہ کیلکولیٹر نہ صرف شہریوں بلکہ ٹھیکیداروں کے لیے بھی کارآمد ہے جو اپنے صارفین کے لیے قیمت کا تعین کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

پاکستان میں نجی شعبے میں کام کرنے والے ایک ریئل سٹیٹ پورٹل ’زمین ڈاٹ کام‘ نے تعمیراتی لاگت کا حساب لگانے کے لیے ’کنسٹرکشن کوسٹ کیلکولیٹر‘ کا اجرا کیا ہے۔

کنسٹرکشن کوسٹ کیلکولیٹر کسی گھر یا عمارت کی تعمیر میں استعمال ہونے والے مواد کی مقدار کا حساب لگانے کے لیے ادارے کے الگورتھم کا استعمال کرتا ہے۔

یہ ہر شہر میں لاگو ہونے والے مواد کے اخراجات فراہم کرتا ہے، جس میں کسی مخصوص ہاؤسنگ سوسائٹی کے مخصوص ضابطوں کے مطابق مزید ترمیم کی جا سکتی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یہ کیلکولیٹر نہ صرف شہریوں بلکہ ٹھیکیداروں کے لیے بھی کارآمد ہے، جو اپنے صارفین کے لیے قیمت کا تعین کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ صارفین کسی بھی طول و عرض کے گھر کے لیے قیمت کا مخصوص حساب لگانے کے لیے باتھ رومز، بیڈ رومز، اور کچن وغیرہ جیسی تفصیلات کی وضاحت کر سکتے ہیں۔

کنسٹرکشن کوسٹ کیلکولیٹر زمین ڈاٹ کام کی ویب سائٹ پر مفت دستیاب ہے۔

زمین ڈاٹ کام کے ڈائریکٹر پراڈکٹس عثمان علی نے  کہا کہ ’کنسٹرکشن کوسٹ کیلکولیٹر کی تیاری کا مقصد صارفین کو گھر کی تعمیر کی لاگت کا حساب لگانے کے لیے آسان سہولت فراہم کرنا تھا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’ماضی میں اس طرح کے حساب کتاب کرنا عام لوگوں کے لیے کافی مشکل تھا، تاہم کنسٹرکشن کوسٹ کیلکولیٹر اس عمل کو زیادہ آسان بنائے گا۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی معیشت