پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو بحرین کے سب سے اعلیٰ سول ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
عمران خان وزات عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ بحرین آئے ہیں۔
بحرین کے دارالحکومت منامہ پہنچنے پر ولی عہد سلمان بن حماد بن عیسیٰ الخلیفہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان کے ایک روزہ دورہ بحرین کے بعد جاری کئے گئے مشترکہ اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم نے بحرین کے فرمانرواحمادبن عیسیٰ الخلیفہ اورولی عہد شہزادہ سلمان بن حمادالخلیفہ سے ملاقاتیں کیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان میں کنگ حمادنرسنگ اینڈایسوسی ایٹڈمیڈیکل سائنس یونیورسٹی قائم کرنے پر پاکستان کی طرف سے بحرین کے خیرسگالی جذبے کی تعریف کی۔ فریقین نے فوجی تعاون کے حوالے سے حال ہی میں ایک معاہدے پر دستخط کئے جانے کا خیرمقدم کیا جس کے تحت اطلاعات، انٹیلی جنس اورتشخیص کے تبادلوں میں مزیداضافہ ہوگا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
وزیراعظم عمران خان نے بحرین کے قومی دن کی تقریبات میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور انہیں غیرمعمولی قیادت ،شاندارکامیابیوں اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے میں کرداراداکرنے پربحرین کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نوازاگیا۔
پاکستانی وزیر اعظم نے بحرین کی اعلیٰ قیادت سے دو طرفہ امور، علاقائی اور عالمی معاملات پر گفتگو بھی کی۔
پیر کو بحرین کے قومی دن کے موقعے پرفرمانروا حماد بن عیسیٰ الخلیفہ نے منامہ میں ایک پروقار تقریب کے دوران وزیر اعظم عمران خان کو بحرین کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ’کنگ حماد آرڈر آف رینیساں‘ سے نوازا۔
Award conferred by Prime Minister @ImranKhanPTI the King of Bahrain pic.twitter.com/9XE3bJdqoo
— Tehreek-e-Insaf (@InsafPK) December 16, 2019
یاد رہے کہ بحرین بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھی رواں سال اگست میں اسی اعلیٰ ترین ایوارڈ سے نواز چکا ہے۔
I humbly accept the honour, says PM @narendramodi.
A short while ago he was conferred The King Hamad Order of the Renaissance.
PM Modi also highlighted the long lasting friendship between India and Bahrain. pic.twitter.com/xVuWT7Owms
— PMO India (@PMOIndia) August 24, 2019
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو اب تک چھ مسلمان ممالک اپنے اعلیٰ ایوارڈز سے نواز چکے ہیں۔ ان میں بحرین کے علاوہ متحدہ عرب امارات (اگست ،2019)، فلسطین(فروری، 2018)، افغانستان(جون، 2016)، سعودی عرب(اپریل، 2016) اور مالدیپ(جون، 2019) شامل ہیں۔
دوران حکومت سابق پاکستانی وزیر اعظم میاں نواز شریف کو بھی جنوری، 2015 میں بحرین کا اعلیٰ سول ایوارڈ ’شیخ عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ میڈل آف فرسٹ کلاس‘ دیا گیا تھا۔