55 سالہ کرسٹوفر سویلز امریکی ریاست ایری زونا میں واقع گرینڈ کینیئن کے قریب چھلانگ لگانے کے نتیجے میں تیزی سے زمین پر گرکر ہلاک ہوگئے۔ انہوں نے اپنے انسٹرکٹر کے ساتھ چھلانگ لگائی تھی۔
پولیس رپورٹ کے مطابق انہیں ایسا پیراشوٹ دیا گیا تھا جس میں سوراخ تھے۔
کرسٹوفر سویلز کو گرینڈ کینیئن نیشنل پارک ایئرپورٹ پر بے ہوش پڑا پایا گیا جس کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے۔
کرسٹوفر کے ساتھ سکائی ڈائیونگ کرنے والے انسٹرکٹر، جو پیراگون سکائی ڈائیو کے ساتھ کام کرتے ہیں، کی جان تو بچ گئی لیکن ان کی ایک ٹانگ ٹوٹ گئی۔
کوکونینوشیرف کاؤنٹی کے شیرف آفس نے کہا ہے کہ اُس وقت ’ایسے کوئی اشارے نہیں ملے تھے کہ واقعہ مجرمانہ نوعیت کا ہے۔‘ پولیس نے اس کیس کو بند کر دیا تھا کیوں کہ نتیجہ نکالا گیا کہ واقعہ ایک حادثہ تھا۔
لیکن اب دعویٰ کیا گیا ہے کہ سویلز نے چھلانگ لگانے کے لیے جو پیرا شوٹ استعمال کیا، ہو سکتا ہے اس میں سوراخ ہوں۔
اخبار ’دا سن‘ کے مطابق پولیس رپورٹ ظاہر کرتی ہے کہ واقعے کی تحقیقات کرنے والوں کو پیراشوٹ کی کینوپی میں کئی سوراخ ملے ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
پولیس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ ’پیراشوٹ میں کیے گئے سوراخوں کے گرد پین سے دائرے لگائے گئے تھے اور اس پر متعدد پیوند بھی لگے ہوئے تھے۔‘
پیرا گون سکائی ڈائیو کمپنی کا اصرار ہے کہ بلندی سے چھلانگ لگانے میں استعمال ہونے والا سارا ضروری سامان ٹھیک کام کر رہا تھا۔
کمپنی نے اخبار دا سن کو بتایا: ’تمام آلات سو فیصد ٹھیک کام کر رہے تھے۔ انہیں قواعد کے مطابق درست حالت میں رکھا گیا تھا۔‘
سویلز جو شمالی برطانیہ کی کاؤنٹی یارک شائر کے علاقے ہیروگیٹ میں لکڑی کا کام کرنے والی فرم چلاتے ہیں، ستمبر 2019 میں مرنے سے پہلے اپنی بیوی ڈیبرا کے ساتھ چھٹیاں گزار رہے تھے۔
جوڑے نے قسمیں وعدے دہرائے اور سویلز کی بیوی نے انہیں شادی کی 30 ویں سالگرہ کے موقعے پر پیراشوٹ کی مدد سے بلندی سے چھلانگ لگانے کے تجربے کا تحفہ دیا تھا۔
پیراگون سکائی ڈائیو اور کوکونینو کاؤنٹی شیرف آفس سے اس معاملے پر تبصرے کے لیے رابطہ کیا گیا ہے۔
© The Independent