بلاگ اب سنجے لیلا بھنسالی کی ’ہیرامنڈی‘ کا کیا کرنا ہے؟ نیٹ فلکس پر آنے والی سیریز ’ہیرا منڈی میں پرتعیش سیٹ، سونے چاندی سے لدے پھندے کردار، شعلے اگلتے فانوس لاہور کے شاہی محلے کی ایسی تصویر پیش کرتے ہیں کہ شداد کی بہشت ماند پڑ جائے۔