پاکستان میں ایڈز وائرس کے ساتھ رہنے والے 15 سال سے زیادہ عمر کے افراد کی تعداد دو لاکھ 10 ہزار ہے، جن میں 41 ہزار خواتین اور ایک لاکھ 70 ہزار مرد ہیں، جب کہ 4600 بچے ہیں۔
ایچ آئی وی
2019 میں بڑے پیمانے پر خواتین اور بچوں میں ایچ آئی وی کے مثبت کیسز رپورٹ ہونے کے دو سال بعد بھی سندھ کی تحصیل رتو ڈیرو میں اس مرض سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور مثبت کیسوں کی تعداد دو ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔