پاکستان پاکستانیوں کی معلومات دیگر ممالک کو خفیہ طریقےسے دی جاسکیں گی عام طور پر ملکوں کے درمیان قانونی معاونت کے لیے باہمی معاہدے ہوتے ہیں مگر اس قانون سازی کے بعد پاکستان کو اپنے کسی شہری کی معلومات کسی دوسرے ملک کو دینے کے لیے کسی باضابطہ معاہدے کی ضرورت نہیں ہو گی۔