\

ٹیپ ریکارڈ

بلاگ

ملگجی رات کے اندھیاروں میں ٹامک ٹوئیاں اور ٹیپ ریکارڈ

ٹیپ ریکارڈ گھر کیا آیا ہمارے تو پاؤں ہی زمین پر نہیں ٹکتے تھے۔ ان دنوں ہمارا گائوں بجلی کی عیاشی سے آشنا نہیں ہوا تھا۔ وہاں موجود چند روایتی ہٹیاں مغرب کے وقت ہی بند ہو جاتیں اور عشا کی نماز کے بعد تو ہر سمت ہو کا عالم ہوتا۔