ہر وہ دو نمبری اور جگاڑ جس سے چار پیسے بنائے یا بچائے جاسکتے ہیں، وہ ہمارے لوگوں کو پتہ ہیں۔ یقیناً اور قوموں میں بھی ایسی کالی بھیڑیں ہوں گی لیکن ہمارا معاملہ ہمارے اپنے لوگ ہیں۔
ٹیکس چوری
ماہرین کے مطابق پاکستان میں ارب پتیوں کے مقابلے پر غریب آدمی زیادہ خیرات کرتا ہے، جب کہ امیروں کی اکثریت خیراتی کاموں کو ٹیکس بچانے کے لیے بطور آلہ استعمال کرتی ہے۔