پاکستان دو ذہنی بیمار قیدیوں کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل سپریم کورٹ نے دماغی عارضے میں مبتلا دو قیدیوں کنیزاں بی بی اور امداد علی کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا ہے جبکہ تیسرے قیدی غلام عباس کے حوالے سے جیل حکام کو رحم کی نئی اپیل جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔