تاریخ سندھ کی لوک ہیروئن ماروی کا اصل گاؤں کون سا ہے؟ ایک لوک روایت اس طرح بیان کی جاتی ہے کہ کسی زمانے میں اس علاقے میں رباری قبیلے کے 12 گاؤں آباد ہوا کرتے تھے، بھالوا کے قریب ملیر نامی بستی تھی، جہاں ماروی نے جنم لیا تھا۔