پاکستان ’آپ تو بلوچ عورتیں ہیں، آپ کیوں احتجاج کر رہی ہیں؟‘ بولان میڈیکل کالج کی احتجاجی طالبہ ماہ رنگ بلوچ کا کہنا تھا کہ سردار یار محمد رند کو جب میں نے بتایا کہ ہم پر تشدد ہوا ہے تو وہ کہنے لگے کہ آپ تو عورتیں ہیں آپ کیوں احتجاج کر رہی ہیں؟ بلوچ خواتین ایسے کام نہیں کرتی ہیں۔‘