زاویہ عاقل ندیم پاکستان میں بائیں بازو کی سیاست کا مستقبل پاکستان میں بائیں بازو یا ترقی پسند سوچ رکھنے والی سیاسی قوتیں مسلسل زوال کا شکار ہیں۔ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں ابھی بھی ان کی قدرے قوت موجود ہے مگر مقتدر قوتوں کے عناد، دباؤ اور جبر سے اس کی طاقت میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔