پاکستان ’سندھ کے جزائر پر شہر بنا، تو لوگ بنیادی حقوق کے لیے اسلام آباد جائیں گے؟‘ قانون دان شہاب اوستو ایڈووکیٹ نے پاکستان آئی لینڈز ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے قیام کو آئین پاکستان کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے، جس کی سماعت 23 اکتوبر کو ہوگی۔