پاکستان بچے کی پیدائش پر چھٹیوں کا بل: بڑھتی آبادی روکنے کی کوشش؟ پاکستان کی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے حال ہی میں میٹرنٹی اینڈ پیٹرنٹی لیو بل منظور کیا ہے۔ قانون بننے کی صورت میں بچے کی پیدائش پر ملازمت پیشہ دونوں والدین کو چھٹیوں کا حق حاصل ہو جائے گا۔